جہاں اہلسنت کا پسینہ گریگا وہاں ہم اپنا خون دینگے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

13 October 2014

وحدت نیوز(فیصل آباد) دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ اور دھرنوں کیوجہ سے پاکستانی عوام بیدار ہو گئے ہیں، اب اس عوامی بیداری کے نتیجے میں ملنے والی کامیابی اور تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ یہ اس انقلابی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے وی آئی پی کلچر کو برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور پاکستان میں تکفیری گروہوں کو شکست کا سامنا ہے۔ انہوں فیصل آباد میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بھارت کی حمایت کرنیوالے حکمرانوں کیخلاف پاکستانی عوام مکمل بیدار ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جہاں آپ کا پسینہ گرے گا، وہاں ہم اپنا خون دیں گے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے تمام رہنما اور فیصل آباد، چنیوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکن ہزاروں کی تعداد میں موجودتھے۔جلسے کا باقائدہ آغاز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے تلاوت کلام مجید سے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ، مسیحی رہنما جے سالک اور دیگر شامل تھے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے جلسے نے ثابت کر دیا کہ جس آواز کو پارلیمنٹ میں دبانے کی کوشش کی گئی آج اس آواز کو عوامی پارلیمنٹ سن رہی ہے، حکمران سوچتے تھے کہ ہم ہمت ہار جائینگے لیکن دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا لیکن ہم نے حوصلوں کی جنگ نہیں ہاری، حکمران شکست کھا چکے ہیں وہ کہیں بھی عوام کا سامنا نہیں کر سکتے، کرپشن، لوٹ مار اور ظلم اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ خون کے خطرے تک اپنے اہل سنت بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آئیں ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اکھٹے جئیں گے اور اکھٹے ہی مریں گے، اب یہ پارٹنر شپ نظام کی تبدیلی تک جاری رہی گی، ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے بیٹے اس ملک کو ظالم نظام سے نجات دلائیں گے، ہماری مشترکہ جدوجہد نے خائن حکمرانوں اور تکفیریوں کو تنہا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ پورے نظام کی تبدیلی کا نعرہ ہے۔ اب نواز شریف کو دنیا کی کوئی طاقت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچا سکتی، بھارت کے خیرخواہوں کو عوام نہیں چھوڑیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ نے سانحہ ماڈل کے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی اور مشترکہ سیشن شروع کیے، ان نام نہاد عوامی رہنماوں نے سانحہ ماڈل کے قاتلوں کی گرفتاری کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، الٹا انہیں بچانے کی کوششیں کی گئیں۔نواز شریف اور شہباز شریف دیکھ لیں لاہور سے اسلام آباد اور اب اسلام آباد سے فیصل آباد تک بیگناہوں کا لہو تمہارے تعقب میں آپہنچا ہے،  ان دھرنوں نے نام نہادعوامی نمائندوں کے چہروں سے نقاب الٹ دی ہے، لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ یہ دہشتگردوں کے حامی ہیں، یہ اپنے مفاد کی خاطر تو جمع ہو سکتے ہیں لیکن عوام کیلئے اکھٹے نہیں ہو سکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree