گلگت بلتستان انتخابات 2020 میں ایم ڈبلیوایم کا شعبہ خواتین بھرپور کرداراداکرے گا، محترمہ سائرہ ابراہیم

27 June 2020

وحدت نیوز(گلگت) ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہمارا مقصد کرسی کا حصول نہیں ہمارا‎ مقصد غریب کو برابری کی سطح پرآواز اٹھانے کا حق دلوانا ہے ۔غریب امیر کا فرق ختم کر کے ایوانوں تک رسائی ہے ‎سیاست کو اپنی میراث سمجھنے والوں کو دندان شکست جواب دینے کیلئے میدان عمل میں برادران کے شانہ بشانہ گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان محترمہ سائرہ ابراھیم نے اپنی رہائشگاہ میں الیکشن مہم اور سماجی رابطوں کا باقاعدہ آغاز کے دوران خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ کیا ۔

محترمہ سائرہ ابراھیم کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کی آواز ہےجسکی سیاست علوی اور جسکی روش کربلائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کی سیاست کا مقصد مفادات کے گرد گھومتا ہے ہماری سیاست کا مقصد عدل انصاف کی فراہمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی میدان عمل سے پیچھے نہیں ہٹےہیں اور نہ اب ہمت ہاریں گے ،ہم الیکشن میں ہاریں یا جیتیں الہی سیاست اور جدوجہد جاری رکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات2020کی الیکشن کمپین زینبی عزم و حوصلے کے ساتھ شعبہ خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree