دفتر مجلس وحدت مشہد مقدس میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصر شیرازی کا خصوصی خطاب

05 December 2014

وحدت نیوز (مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شہید عارف الحسین ) شعبہ مشہد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جناب برادر ناصر عباس شیرازی کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام ،طلاب عظام اور زائرین امام رضا علیہ السلام نے بھر پور شرکت کی ،سیکریٹری سیاسیات نے ملکی سیاسی حالات میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار ،گلگت بلتستان کے الیکشن میں مجلس وحدت کی بھر پور شرکت اور علامہ نوازعرفانی کی شھادت اور پاڑا چنار کے موجودہ حالات پر تفصیل سے گفتگو کی ،اسکے بعد برادر ناصرعباس شیرازی نے  علماء اور طلاب کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات دیے،پروگرام میں علامہ نوازعرفانی کی قومی اور ملی خدمات کو سراہا گیا اور شھید کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree