شام کے عوام نے مغربی طاقتوں اور عرب آمروں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے، ناصر شیرازی

06 June 2014

وحدت نیوز(دمشق) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ شامی عوام نے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر مغربی طاقتوں اور عرب آمریتیوں کو شکست فاش سے دوچار کردیا ہے، اپنی وحدت سے بتا دیا ہے کہ قیادت پر یقین اور وطن کی محبت ساتھ ہو دنیا کی بڑی سے بڑی قوت کو بھی شکست دی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز سے ٹیلی فون پر شام کے الیکشن اور بشار الاسد کی فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے عوام نے تکفیریوں کو عملاً شکست سے دوچار کیا ہے، موجودہ الیکشن میں حصہ لیکر شامی عوام نے تکفیریوں، ان کی پشتیبان مغربی طاقتوں اور عرب آمریتوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ دہشتگرد یہ جنگ ہار چکے ہیں، وہ افراد جو پہلے کبھی بشار الاسد کے خلاف ہوا کرتے تھے وہ بھی اس الیکشن میں بشار الاسد کے حامی بن کر سامنے آئے ہیں، جس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے دہشتگردوں کی کارروائیاں دیکھ کر موازانہ کرلیا ہے کہ دہشتگردوں سے بشار الاسد ہزار درجے بہتر چوائس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن سے مقاومت کا بلاک طاقتور ہوا ہے اور اسرائیلی بلاک کمزور ہوا ہے۔ اس جنگ نے ثابت کیا ہے کون کہاں کھڑا ہے۔ یاد رہے کہ ناصر عباس شیرازی عالمی مبصرین کی ٹیم کے ہمراہ اس وقت شام میں ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree