نواز شریف کی حمایت میں اسلام دشمن قوتوں کا میدان میں آناہمارے احتجاج کی صداقت کی دلیل ہے،علامہ اعجاز بہشتی

23 August 2014

وحدت نیوز( کراچی) مجلس و حدت مسلمین کراچی ڈویثرن ،پاکستان عوامی تحریک ،مسلم لیگ ق ،سنی اتحاد کونسل،سنی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں جاری انقلاب مارچ احتجاجی دھرنے کے حق میں نمائش چورنگی احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی دھرنے میں علامہ اعجاز بہشتی ،علامہ علی انور ،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،علامہ باقر زیدی ،علامہ عقیل موسیٰ ،الحاج اقبال محمود ،محمود میمن ، صاحبزادہ اظہر رضا، مطلوب اعوان ،نعیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

دھرنے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ خائن حکمرانوں نے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں، اقتدار پر قابض جماعتوں نے اعوانوں میں بیٹھ عوام کو سماجی ،معاشرتی ،معاشی طور پر کمزور کیا ،موجودہ ملکی حالات دہشتگردی کا تحفہ نواز حکومت کی دین ہیں ،افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ،آپریشن ضرب عزب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔موجودہ حکومت تاریخ کی بد دیانت ترین حکومت ہے، دہشت گردی ، کرپشن عروج پر ہے،پاکستان کے بیدار عوام نے جعلی مینڈیٹ پرنواز حکومت کو مسترد کردیا ہے، الیکشن میں دھاندلی پرتمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں ، شریف برداران کے ہاتھ کونیوں تک بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں ، نواز حکومت نے کالعدم دہشتگرد تکفیری جماعتوں کو ملک میں مستحکم کیا ،وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم جماعتوں کومکمل حمایت حاصل ہے جس کا ثبوت آج کالعدم دہشگرد گروہوں کی جانب سے حکومت کے حق میں نکالی جانے والی ریلی ہے۔

 

علامہ مبشر حسن نے ملکی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت کے حق میں کالعدم جماعتوں کی جانب سے نکالے جانے والی ریلی پر اب جمہوریت کے ٹھیکدار سیاسی و مذہبی جماعتیں خاموش کیوں ہیں کیا یہ تمام جماعتیں ان کالعدم جماعتوں کی دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنی۔اور ہم اس پر امن دھرنے سے چیف جسٹس آف پاکستان اور افواج پاکستان کر سر براہ جنرل راحیل شریف سمیت ریاستی اداروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کے نواز حکومت پورے ملک میں و زیرستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے کیوں کے محترم وزیر اعظم میاں نواز شریف تو ملک سے بھاگ کر سعودی حکمرانوں کی گود میں بیٹھ جائیں گے اور دہشتگردی کا نشانہ ہمیشہ کی طرح اس ملک کے محب و طن عوام بنے گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے لئے خوشبختی ہے کہ تمام محب وطن قوتیں پاکستان کی استحکام ، جمہوریت کی پائیداری اورآئین کی بالادستی کیلئے متحد ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree