وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ بھر مجلس وحدت مسلمین کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت سے شدید خوف میں مبتلا ہو چکی ہے، اس بات کا اندازہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضاکے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم خیر پو ر کے علاوہ سندھ کے جس علاقے میں چاہے لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس منعقد کرلے ، سندھ حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار وحدت یوتھ سندھ کے سیکریٹری مہدی عباس سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہو ئے کیا ، واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گذشتہ دو ہفتے سے مسلسل 16مارچ کو خیر پور میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام منعقدہ لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں مصروف ہے، پہلے کالعدم سپاہ صحابہ کی پشت پناہی کے ذریعے جلسے کو سبوتاژ کر وانے کی کوششیں جاری رکھیں ، گذشتہ رات تشہیری مہم میں مصروف ایم ڈبلیو ایم کے 9کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی اورآج صبح ممتازاسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آنے والے ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی کو 60سے زائد کارکنان و ذمہ داران کے ہمراہ رینجرز اہلکاروں نے پیپلز پارٹی کی ایماء پر بلاجواز گرفتار کر لیا ہے۔