باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے ہی راہ امام کے مقاصد اور ظہور امام کی زمینہ سازی کی جا سکتی ہے ،سید ظہیر عباس نقوی

21 January 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی طرف سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے برادران کےاعزاز میں عشائیے کا اہتمام گیا جس میں دونوں تنظیموں کے اراکین کابینہ شریک ہوئے۔عشائیہ کے موقع پر ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل انجنئیر ظہیر عباس نقوی نے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو ماضی کی طرح  ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اہداف کے حصول کے لیے آگے بڑھنا چاہئے کیونکہ ہم سب کا ہدف ایک ہی ہے جس کی راہ ہمیں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے دکھائی ہے۔

ضلعی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ آئی ایس او ہماری قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے اور ملت کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں بھی اہم اور بنیادی کردار اسی الہی تنظیم کا ہے اسی لیئے مجلس وحدت کی طرف سے امامیہ برادران کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا۔

بعدازاں آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے نو منتخب صدر برادرِ عزیز مظاہر عباس اور انکی کابینہ نے عشائیہ کا شکریہ ادا کیا آخر میں حالیہ ملکی صورتحال پر بھی مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان  اور ملتان میں چار شیعہ مومنین کی شہادت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور لاہور میں معصوم لوگوں پر ہونے والی بہیمانہ دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کے ساتھ ساتھ حکومت پر زور دیا گیا ملک میں ایک مرتبہ پھر سے شروع ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بروقت اور موئثر اقدامات کیئے جائیں تاکہ معصوم لوگوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

عشائیہ میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کی کابینہ اراکین میں سے برادر اعتزاز ،برادر اسداللہ اور برادر سید تقی بھی موجود تھے۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ ع ف ش سے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree