وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ اقبال ٹاون ضلع لاہور کے شوری کے اجلاس میں شرکت کی ۔برادر سیدحسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ،برادر نقی مھدی ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور۔ برادر شیر علی ،برادر فیضان نقوی ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے اقبال ٹاون کی شوری کا تنظیمی الیکشن منعقد ہوا متفقہ طور پر جناب مولانا آل حسن صاحب کو اگلے 3 سال کے لئے اقبال ٹاون کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔