وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ واہگہ ٹاون ضلع لاہور کے شوری کے اجلاس میں شرکت کی ۔برادر سیدحسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ۔برادر نقی مھدی ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور، برادر مرزا نجم خان ،برادر آفتاب ہاشمی ، برادر شیر علی ،برادر فیضان نقوی ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے واہگہ ٹاون کی شوری کا تنظیمی الیکشن منعقد ہوا متفقہ طور پر جناب برادر جاوید جعفری صاحب کو اگلے 3 سال کے لئے واہگہ ٹاون ضلع لاہور کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔