وحدت نیوز(سکردو) موقر بین الاقوامی تحقیقی جریدہ oEconomiajournal میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور تحقیقی گروہ کا ریسرچ آرٹیکل ڈبلیو کٹیگری میں شائع ہوگیا۔
ڈبلیو کٹیگری میں جگہ پانا تحقیقی میدان میں بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ ریسرچ گروپ میں وائس پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج سکردو گرلز ونگ شازیہ حمید، ڈائریکٹر اکیڈمک یونیورسٹی آف بلتستان سکردو حاجی کریم خان، انسٹرکٹر کالج آف ایجوکیشن انیقہ بانو، لیکچرر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نجف علی، لیکچرار پبلک سکول اینڈ کالج صدیقہ جبین اور لیکچرار پبلک سکول اینڈ کالج شامل تھی۔
اس ریسرچ میں پروفیسر حاجی کریم خان کی خصوصی نگرانی میں ریسرچ اسکالرز نے Determination of Latent Factors Influencing Students’ Dropout in Secondary Schools کے موضوع پر ریسرچ پیپر لکھا جسے بین الاقوامی تحقیقی موقر جریدہ میں جگہ ملی۔
اس ریسرچ گروپ کی گروپ لیڈر وائس پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج سکردو تھی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میدان سیاست کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی میدان میں بھی یدطولی' رکھتے ہیں اور یونیورسٹی آف بلتستان کے شعبہ تعلیم کے ایم فل سکالر ہیں۔
اس سے قبل بھی بین الاقوامی جریدوں میں انکے تحقیق کو جگہ ملی اور اچھی سائٹیشن رہی ہے تاہم اب کہ بار اہم ترین کٹیگری میں ان کو اور انکے ریسرچ گروپ کو مقام پانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سخت ترین سیاسی اور عوامی مصروفیات کے ساتھ ساتھ تخلیق و تحقیق اور تحصیل کو جاری رکھنا نہایت قابل قدر اور نوجوانوں کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔