وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے رکن کردار سازی کونسل شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ ہمیں بلتستان یونیورسٹی سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں بلتستان کے مثالی دینی ثقافت کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیم کیساتھ تربیت پر توجہ دینا نہایت لازمی ہے۔آج دشمن فیملی اخلاق اور خواتین کی شخصیت کو فمینزم کے نا پر متاثر کرنے کے درپے ہیں ہمیں اسلامی تربیت کی مادر گرامی حضرت خدیجہ الکبری ع اور سیدہ کائنات حضرت زہرائے مرضیہ کی پاکیزہ زندگی سے درس لینے کی ضرورت ہے ۔تعلیم کیساتھ تہزیب اور تربیت نہایت ضروری ہے۔تزکیہ اور تربیت کے بعد آرٹیفشل ایجوکیشن انسانیت کش ہے عصر حاضر کی ماڈرن جاہلیت پر مشتمل تہزیب یعنی صہیونیزم اپنی تعلیم کے بل بوتے انسانیت کا قاتل ہے بچوں اور خواتین کا قاتل ہے لہذا ہمیں تعلیم کیساتھ اپنی نسل نو کی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔