ایم ڈبلیوایم لاہور کے وفد کی دینہ ضلع جہلم میں مرکزی رہنما ملک اقرار حسین علوی سےملاقات

25 April 2023

وحدت نیوز(جہلم) عید الفطر کے تیسرے روز مجلس وحدت مسلمین لاہور کے وفد نے نجم عباس کی زیر قیادت دینہ ضلع جہلم میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین علوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے رہنما آفتاب ہاشمی اور کاظم علی بھی نجم عباس کے ہمراہ موجود تھے، ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے رہنماؤں نے ملک اقرار حسین علوی کی ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے قومی خدمات خصوصاً پنجاب میں بحیثیت آرگنائزر تنظیمی خدمات کو سراہا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حسن رضا کاظمی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree