وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل ورکن شوری عالی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ عبدالخالق اسدی کی دعوت پر علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ان کے ڈیرے ، واقع چک نمبر 21 کوٹ مومن سرگودھا پہنچے ۔ آغا عبدالخالق اسدی نے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کو خوش آمدید کہا دونوں مسئولین کے درمیان تنظیمی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
سابق صوبائی صدر ورکن شوری عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب عبدالخالق اسدی نے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ سرگودھا ڈویژن میں موجود موثر تنظیمی ،مذہبی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں شروع کی ہیں ۔ اصل توسیع تنظیم کا طریقہ بھی یہی ہے ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے جناب عبدالخالق اسدی کی میزبانی کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا آپ بزرگان کی سرپرستی اور رہنمائی سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔لہذا امید ہے آپ اس سلسلے میں شفقت فرمائیں گے ۔ آغا عبدالخالق اسدی نے کاظمی صاحب کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے آپ پنجاب کو بہتر مینج کر کے سنبھال لیں گے ان شاءاللہ ۔ جو روش میں نے آپ میں دیکھی ہے۔یہی بہتر ہے ۔
سرگودھا ڈویژن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے آغا اسدی نے کہا کہ جو بھی موثر شخصیات سرگودھا ڈویژن میں موجود ہیں ان سے رابطہ کیاجائے اور ان کے بہترین تجربات اور مشاورت سے سرگودھا ڈویژن میں تنظیمی فعالیت کا آغازجائے ۔ان شاءاللہ کامیابی ہوگی ۔یہ ڈویژن مذہبی اور تنظیمی حوالے سے رچ اور غنی ہے ۔مگر شومی قسمت کہ ہم بھی اس سے استفادہ نہ کرسکے ۔ اور روابط کو موثر نہ کراسکے ۔ آپ میں وہ پوٹینشل موجود ہے ۔ ہم حاضر ہیں شوری عمومی کے اجلاس کے بعد ہم آپ کے لئے حاضر ہیں جو بھی ہم سے ہوسکا دل وجان سے تعاون کریں گے ۔ ان شاءاللہ۔ اس ملاقات میں ظہیر کربلائی اور سید منظور حسین شاہ بھی علامہ سید علی اکبر کاظمی کے ہمراہ موجود تھے ۔
ملاقات کے آخر میں چک نمبر 21 کوٹ مومن سرگودھا میں مدفون صاحب کرامات بزرگ شخصیت مراجع عظام کے فتاوی کے مطابق احتیاط پر عمل کرنےوالے ، پیر سید فضل حسین شاہ بخاری جنہوں نے سرگودھا ڈویژن میں مکتب اہلبیت علیہم السلام کی ترویج میں شب وروز ایک کیا ۔ علمائے معاصر علامہ سید محمد باقر چکڑالوی ، علامہ حسین بخش جاڑا ،علامہ سید محمد یار شاہ ،علامہ فیض محمد مکھیالوی، علامہ سید محبوب علی شاہ ہمدانی کے ساتھ ملکر ترویج دین میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ،کی آرام گاہ پر پہنچے جہاں پر فاتحہ خوانی کی ۔ اور دعا بھی مانگی ۔