وحدت نیوز(سرگودھا)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے سرگودھا کی معروف علمی ،سماجی ومذہبی شخصیت عالم ربانی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید باقر شیرازی( دام ظلہ) سے ملاقات کی تنظیمی ،سیاسی اور مکتب اہلبیت (علیہم السلام ) کے حوالہ تفصیلی گفتگو کی ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے کہا کہ ہم آپ کے پاس آئے ہیں تاکہ آپ دعابھی فرمائیں اور رہنمائی وسرپرستی بھی فرمائیں ۔ جس کے جواب میں قبلہ علامہ سید محمد باقر شاہ شیرازی نے کہا کہ کوشش کریں جہاں بھی جائیں سب سے ملیں ۔ کچھ لوگ پنجاب آئے جنہوں نے پرانے ساتھی جو مجلس کا اثاثہ تھے اس اثاثے کو ضائع کیا ۔ لگتا ایسا تھا ان کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پرانے ساتھیوں کو آگے نہیں آنے دینا ۔
انہوں نے مزید فرمایا میری اور قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری(حفظہ اللہ) کی سوچ میں بہت زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے ۔ انہوں کہا کہ وحدت کا مطلب جہاں بھی جائیں سب سے ملاقات کریں ۔ سب پر حجت تمام کریں ۔ اخلاص کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ جب کام میں اخلاص ہوگا تو مدد بھی ہوگی اللہ مسب الاسباب ہے ۔ان تنصراللہ ینصرکم ۔ دکھاوے کام نہ کرنا ۔ پرانے ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلنا ۔ انہیں نظر انداز نہ کرنا ۔ ہم سے جو سکا شاہ صاحب ہم آپ کے لئے دعا بھی کریں گے اور ساتھ بھی دیں ۔ سنجیدگی اور جدت کے ساتھ پنجاب میں بہت زیادہ زمینہ ہے کام کا ۔ آپ نے گھبرانا نہیں ۔ سرگودھا کے حوالے سے پوری کوشش ہوگی آپ کی فعالیت بڑھے ۔ شاہ صاحب آپ نے کسی کو ناراض نہیں کرنا ۔ ایک چیز کا خاص خیال رکھنا ہے کہ جب آپ اخلاص کے کام کریں گے تو مشکلات آئیں گی اگر مشکلات درپیش نہ ہوں تو سمجھ لینا ہم فعالیت میں کہیں پر کمی ہے ۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے کہا کہ اگر آپ انقلاب کے لئے فعالیت کریں گے تو امریکہ آپ کا دشمن بن کر سامنے آئے گا ۔
قبلہ سید محمد باقر شیرازی نے کہا ۔انقلابیوں کی کامیابی راز ان کے ساتھ امریکہ کی دشمنی اور مکاری تھا ۔ ہمارے ساتھی یہاں تھوڑی سی مشکلات سے گھبرا جاتے ہیں جبکہ انہیں معلوم نہیں کہ اخلاص کے کام میں رکاوٹیں حتمی اور طے شدہ اور کامیابی کا راز ہیں ۔ یہ ملاقات قبلہ شیرازی صاحب کے واقع ڈیرہ نبی شاہ بالا میں ہوئی اور اس ملاقات میں ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔