صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کادورہ سرگردھا، مومنین کو یکم ربیع الاول کو اسلام آباد پہنچنے کی دعوت

22 August 2023

وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کےہمراہ سرگودھا پہنچے ۔ سرگودھا کی معروف امام بارگاہ اور مسجد واقع بلاک نمبر7 میں نماز مغربین کی امامت فرمائی اور سرگودھا کے ضلعی صدر جناب سید وسیم بخاری اور وحدت یوتھ سرگودھا کے جوانوں کے اسرار پر نماز مغربین کے بعد خطاب فرمایا ۔یکم ربیع الاول کی مناسبت سے خطاب اتنا مدلل اور جامع تھا کہ حاضرین نے پرجوش نعرے لگا کر استقبال کیا ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے فرمایا کہ علماء نے اکٹھے ہوکر اپنا فرض نبھا دیا ہے اور اپنی غیور و عزادار ملت کو آگاہ بھی کردیا ہے ۔ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور بغیر کسی لالچ و طمع کے صرف اور صرف اپنے وقت کے امام (ع) کی خوشنودی اور خلوص نیت کے ساتھ رضائے خدا کی خاطر یکم ربیع الاول کو اپنے بزرگ علمائے کرام کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب باقی کاروانوں کے ہمراہ ، حرکت کریں ۔ میں جوانوں سے کہتا ہوں کہ آپ ابھی سے تیار رہیں اور عوام کی رہنمائی کریں ۔ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا ہے کہ ہم منزل کے بہت قریب آچکے ہیں ۔سستی اور کاہلی کی اب کوئی گنجائش نہیں ۔ سارے کام اور اپنے امور علماء کی رہنمائی اور سرپرستی میں انجام دینے ہیں ۔ ہر قسم کے اختلاف اور مختلف گمراہ باتوں سے پرہیز کرنا ہے ۔ متنازعہ بل کے متعلق جب تک ہمارے علماء کرام (بزرگان ) فیصلہ نہیں کرتے اور اپنی ملت کو نہیں بتاتے آپ نے کسی اور کے کہنے پر کان نہیں دھرنے ۔ اور نہ ہی کسی سازش کا حصہ بننا ہے ۔اللہ نے ایک موقعہ دیا ہے تو صحیح معنوں میں لبیک یاحسین(ع ) کا حق ادا کریں ۔ ہر سال ہر شیعہ مومن اپنے امام سے عصر عاشور یہ عہد کرتا !! وہ بھی حرم مولا امام حسین علیہ السلام کی جانب رخ کرکے کہ اے مولا میری ہر اس شخص سے صلح ہے جس سے تیری صلح ہے اور ہر اس شخص سے جنگ ہے جس سے تیری جنگ ہے ۔ ایک دن کے لئے نہیں ! دو دن کے لئے نہیں ! ایک ماہ یا ایک سال کے لئے نہیں! بلکہ الی یوم القیامہ

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب کے بعد جوانوں سے خصوصی نشست کی اور درس دیا ۔ تنظیم کی اہمیت پر بہت ہی خوبصورت گفتگو کی ۔ جسے جوانوں نے بہت سراہا ۔ جوانوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree