وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کرشن نگر (اسلام پورہ) لاہور میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کیا ۔مجلس عزاء میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔علامہ صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہم بچپن سے لیکر آخر تک عزاداری سید الشہداء کا پرچار کرتے ہیں وہ اس لئے کہ ہم اپنی اطاعت اور اتباع کو ثابت کرسکیں اور اپنے مولا کے ہاں سرخرو ہوجائیں ۔ مکتب اہل بیت (ع) کے دشمنوں نے کوشش کی ہے کہ اہل بیت (ع) کے دشمنوں سے بھی اتنی محبت رکھیں جتنی اہلبیت (ع) سے رکھتے ہیں۔ یہ کبھی نہیں ہوسکتا ۔ جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ موجود ہے ہم ایسے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت واہلبیت کے ہم بھی قائل ہیں ۔ مگر جو قوتیں یہ بل پاس کررہی ہیں ان کا مقصد اور ہدف اور ہے ۔ وہ اس بل کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ وہ اس پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانا چاہتے ہیں ۔ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے ۔ اس لئے یکم ربیع الاول علماء کے فرمان پر اور خوشنودی اہلبیت کی خاطر اپنی فیملیز کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنا ہے اور اس احتجاج کا حصہ بننا ہے ۔ ورنہ ہم بھی پچتائیں گے اور۔ ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ۔ مجلس عزاء کے آخر پر شبیہ تابوت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام بھی برآمد ہوا ۔ جس کے بعد ماتم داری ہوتی رہی ۔