وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین علوی نے سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں خصوصی کوآرڈینیٹر برائے خطبا و ذاکرین معروف عالم دین و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ حسن رضا ہمدانی کو مقرر کردیا ہے، علامہ سید حسن رضا ہمدانی کو مرکزی کابینہ کی مشاورت کیساتھ عزاداری ونگ میں سپیشل کوآرڈینیٹر برائے امور خطبا و ذاکرین نامزد کیا گیا ہے۔
علامہ حسن رضا ہمدانی اس سے قبل سنٹرل پنجاب میں مختلف ذمہ داریوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
ملتان سے جاری بیان میں صوبائی صدر عزاداری ونگ انجنیئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ علامہ حسن رضا ہمدانی علماء و خطباء میں معروف ہیں اور اُن کی تنظیم کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت و پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر حسین علوی نے بھی علامہ حسن رضا ہمدانی کو مبارکباد دی ہے۔