وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کی میٹنگ صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جسن صوبائی کابینہ کے معزز اراکین نے شرکت کی اورمختلف شعبوں کے مسئولین نے اپنے اپے شعبے کی کارکردگی رپورٹ پیش کیں ۔ پچھلے10 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ شعبوں کی فعالیت اور پیشرفت کو سراہا گیا ۔ شعبہ سیاسیات ،شعبہ فلاح وبہبود ،شعبہ تعلیم ، شعبہ میڈیا ، شعبہ مالیا ت نے اپنے اپنے شعبوں کے متعلق صوبائی کابینہ کو بریف کیا اور مختلف مشکلات اور نقائص کی نشاندہی کرتے رہے ۔جس پر صوبائی صدر نے ان کے تمام مسائل کو سنااور ان کی مشکلات کے حل کے لئے راہ حل نکالتےاور رہنمائی کرتے رہے ۔اس میٹنگ میں صوبائی شوری کے اجلاس کی باقاعدہ منظوری دی ۔
صوبائی صوبائی کا اجلاس 25 /26 نومبر صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا میٹنگ میں جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے علاوہ ،صوبائی نائب صدر جناب علامہ سید ملازم حسین شاہ ،صوبائی نائب صدر جناب علامہ سید اقبال حسین شاہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ ، صوبائی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی ،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید انوار زیدی ، صوبائی میڈیاسیکرٹری جناب اسد علی بلتستانی ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے اختتام پر شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے’’ رہنمائے اصول بک لٹ‘‘ کااسٹڈی سرکل منعقد کیا گیا ۔