ایم ڈبلیوایم پنجاب کے وفد کی سابق نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نقوی ؒ کی برسی کی تقریب میں شرکت

30 October 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر بزرگ عالم دین علامہ سید نیاز حسین نقویؒ کی تیسری برسی کی تقریب میں شرکت ۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علالت کے باعث قاضی نیاز حسین کی تیسری برسی میں شریک نہ ہوسکے ۔جامعہ المنتظر کے علمائے کرام کی جانب سے اسٹیج سیکریٹری نےمجلس وحدت مسلمین کے وفد کا قاضی صاحب مرحوم کی برسی میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں جناب علامہ سید حسن ہمدانی نائب صدر مجلس مکتب علمائے اہلبیت پنجاب ،جناب سید علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، جناب علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب سید اقبال حسین شاہ صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور جناب سیدنجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم پنجاب شامل تھے ۔

 آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹررضا امیری مقدم، سید مہدی نقوی، مولاناسید افتخارحسین نقوی، مفتی شبیر عثمانی، مفتی گلزار احمدنعیمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری مقدم نے برسی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہر طرح سے فلسطین کی مدد کی ہے، صفحہ ہستی سے فلسطین نہیں، اسرائیل ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالم کفر متحد ہو چکا ہے، مسلمانوں کو متحد ہو کر فلسطین کے پیچھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، ایران، یمن، لبنان اور عراق سے فلسطینیوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر اسرائیل کی سرپرستی نہ کرتا تو یہ بہت پہلے ختم ہو چکا ہوتااسرائیل کا وسیع انٹیلیجنس نیٹ ورک ہونے کے باوجود اسےسات اکتوبر کے حماس کی طرف سے حملے کی خبر تک نہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہر طرح سے کھڑا ہے اور ہم ان کی مدد جاری رکھیں گے، اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، اسے ہر صورت ختم ہونا ہے ان شاءاللہ، ایران حماس کی مدد کر رہا ہے، فیصلے وہ خود کرتے ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی کا کہنا تھا کہ علامہ سید نیازحسین نقوی مرحوم جامعہ المنتظر کے تربیت یافتہ تھے، علامہ سید نیاز حسین نقوی مرحوم وحدت اسلامی پر یقین رکھتے تھے، علامہ سید نیاز حسین نقوی نے 17 سال جامعۃ المنتظر میں گزارے اور 14 اسلامی مراکز قائم کیے، تمام اسلامی مراکز کے انتظامی و مالی امور کا انتظام وہ اپنی زندگی میں ہی کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سیدنیاز حسین نقوی مرحوم  حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کی جرات رکھتے تھے۔

 مفتی گلزار نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم کا کہنا تھا کہ علامہ سیدنیاز حسین نقوی مرحوم  اتحاد امت کا نمایاں کردار تھے، علامہ سیدنیاز حسین نقوی مرحوم نے مختلف مکاتب فکر کو جوڑنے کیلئے توانائیاں صرف کیں، علامہ سیدنیاز حسین نقوی مرحوم  اتحاد امت اور ملت تشیع کی مضبوط آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین کی پشتی بانی کرنی چاہیے، آج امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو اگر فلسطین کی باری ہے تو کل باقی ممالک بھی نشانہ ہوں گے۔

مفتی شبیر عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعۃ المنتظر سے ہمیشہ اتحاد امت اور محبت کا پیغام گیا ہے، فلسطین کی حمایت میں سب سے پہلے ایران اور اہل تشیع کی طرف سے آواز بلند ہوئی ہے، تمام مسلمانوں کو ایران کی طرح فلسطین کیساتھ کھڑا ہو جانا چاہیے۔

 علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ ہم فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ حمایت کا اعلان کرتے ہیں، مراج عظام مجتہدین کی طرف سے حکم آیا تو فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ہراول دستہ ہم ہوں گے۔

برسی کی تقریب میں جناب علامہ سید حسن ہمدانی نائب صدر مجلس مکتب علمائے اہلبیت پنجاب ،جناب سید علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، جناب علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب سید اقبال حسین شاہ صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور جناب سیدنجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم پنجاب مولانا افضل حیدری، مولانا سید افتخارحسین نقوی، مولانا کرم علی حیدری، حافظ کاظم رضا نقوی، اور دیگر بھی شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree