وحدت نیوز(جھنگ) ضلعی صدر ضلع جھنگ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید روح اللہ شاہ کاظمی کی زیر صدارت ضلعی شوری ضلع جھنگ کا اجلاس ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ اجلاس میں خصوصی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ ، قائم بھروانہ مدرسہ شمس العلوم میں ضلعی شوری کا اجلاس منعقد ہواجس میں 27یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے یونٹ کی کارکردگی رپورت پیش کیں ۔ یونٹس کی کارکردگی رپورٹس اچھی اور حوصلہ افزاء تھیں ۔ صوبائی صدر اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین نے بھی یونٹس کی کارکردگی کوبہت سراہا ۔ شورکوٹ تحصیل کی کارکردگی باقی یونٹس کی نسبت بہتر رہی ۔
صوبائی صدر نے بڑا جامع اور مدلل خطاب کیا جسے یونٹس کے شرکاء نے بہت سراہا ۔ صوبائی صدر نے تنظیم سازی کے 9 نکاتی چارٹ اور 4 ماہی پروگرام پر تمام یونٹس نمائندوں کو تاکید کی اور یونٹس کے نمائندوں کو بطور ٹاسک بتایا کہ ان شاءاللہ اگلے اجلاس پر جس یونس نے تنظیم سازی کے چارٹ اور شعبہ جاتی پروگرام کے اجراء کو اپنی ترجیحات میں رکھا اور اچھی کارکردگی دکھائی اسے قیمتی انعام دیا جائے گا ۔
اجلاس میں شریک نمائندگان نے صوبائی صدر سے گزارش کی ماہ رمضان سے پہلے پہلے ایک خالص تنظیمی ،تربیتی اور تعلیمی ورکشاپ کا اہتمام کرے ہم سب حاضر ہونگے ۔جس کو صوبائی صدر نے بہت سراہا اور کہا کہ برادر نجیب الحسن نقوی اور ظہیر کربلائی اس ورکشاپ کے انعقاد کے لئے پرسو کرین گے ۔ان شاءاللہ خود ضلعی صدر ضلع جھنگ اور باقی شرکاء اجلاس نے بھی اس ورکشاپ کے انعقاد میں کافی دلچسپی ظاہر کی ۔ اجلاس کے آخر میں برادر نجیب الحسن نقوی نے شرکاء اجلاس سے مختلف تنظیمی امور پر بریفنگ دی ،شعبہ جاتی پروگرام کے اجراء پر شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔
اجلاس کے آخر میں تمام مہمانوں کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا ۔صوبائی صدر مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب نے اپنے وفد کے ہمراہ علامہ سید اظہر کاظمی مرحوم کی مزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کرائی کی گئی، اجلاس کے شروع میں مفسر قرآن آیت اللہ علامہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔