نجم عباس خان کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کی شوریٰ کا اجلاس، صوبائی قائدین کی شرکت

15 January 2024

وحدت نیوز(لاہور)جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی زیر صدارت ضلعی شوری کا اجلاس صوبائی صدر سمیت صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کی خصوصی شرکت ۔ ضلعی شوری ضلع لاہور کا اجلاس مسافرخانہ بی بی پاک دامن لاہور منعقد ہوا برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، برادر سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،برادر فصاحت علی بخاری  صوبائی سیکرٹری مالیات ، علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

 لاہور شوری کے اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاؤہ 4 ٹاؤنز اور یونٹس کے نمائندوں نے  شرکت کی اجلاس کی دو نشستیں تھیں ۔ پہلی نشست میں ٹاؤنز کے نمائندوں نے اپنے ٹاؤن کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں ۔ ضلع لاہور کے ٹاؤنز کی کارکردگی فلاح وبہبود ،عزاداری کے حوالے کافی حوصلہ افزاء رہی جبکہ ٹاؤنز کو دستوری سیٹ اپ پر فوکس کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

شعبہ جاتی پروگرام پر بھی توجہ دینے کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ امید ہے 4 ماہ بعد اگلے اجلاس سے پہلے ہی ان شاءاللہ ٹاؤنز کی فعالیت بہتر بنائی جائے گی ۔ اور ٹاؤنز نمائندوں نے یقین دلایا کہ شعبہ جاتی پروگرامز اور دستوری تنظیم سازی پر فوکس کیا جائے گا ۔ اور ٹاؤنز اپنی ترجیحات میں ان معاملات کو شامل کریں گے ۔ ان شاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree