ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے زیر اہتمام حمایت مظلومین فلسطین پاراچنار کانفرنس، علامہ احمد اقبال رضوی ودیگر قائدین کا خطاب

15 January 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدتِ مسلمین ضلع لاہور کے زیر اہتمام حمایت مظلومین فلسطین پاراچنار کانفرنس کا انعقاد ۔علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کانفرنس سےمرکزی خطاب ۔ لاہور مسافرخانہ بی بی پاکدامن کے مقام پر ضلعی شوری کے لیے اجلاس کے دوسرے سیشن میں حمایت مظلومین فلسطین وپاراچنار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں تنظیمی برادران کی اچھی خاصی تعداد شریک ہوئی ۔کانفرنس سے جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا جبکہ فصاحت علی بخاری نےفلسطین کے مظلوموں کی حمایت منظوم  کلام پیش کیا۔

کانفرنس کا دورانیہ ڈھائی  گھنٹے پر مشتمل تھا ۔ اس کانفرنس میں جناب برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، جناب برادر سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ، جناب برادر سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم ،جناب سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ، جناب مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت پاکستان صوبہ پنجاب ، ضلعی کابینہ کے معزز اراکین اور ٹاؤنز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اس کانفرنس میں بہت خوبصورت انداز سے گفتگو کی۔

 جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین۔ پاکستان کانفرنس کے  آخری خطیب تھے۔ انہون نے بہت ہی خوبصورت انداز میں خطاب کیا ۔جسے حاضرین بہت سراہا ۔ علامہ صاحب نے بین الاقوامی امور اور حالات حاضرہ پر بہترین گفتگو فرمائی ۔ ملکی حالات اور آنے والے الیکشن سے متعلق بھی مرکز کی پالیسی کو واضح کیا ۔

 غزہ اور پاراچنار میں عالمی استکبار کے مظالم کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جو کچھ غزہ اور پاراچنار میں ہورہا یہ عالمی سامراج کا شاخسانہ ہے ۔ پاراچنار میں مقام دہشت گرد آئے روز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اور مین پاراچنار اور غزہ کی بہادر عوام سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کے لئے نذرونیاز م کا اہتمام کیا گیا تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree