انسان دنیا وآخرت میں کامیابی چاہتا ہے تو قومی وملی امور میں اپنا خالصانہ کردار پیش کرے،علامہ علی اکبر کاظمی

26 March 2024

وحدت نیوز(چنیوٹ) صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کا چنیوٹ کا دورہ ۔ ضلعی کابینہ مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کی جانب سے صوبائی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ رکھا گیا ۔جس سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے خطاب کیا ۔ ضلعی کابینہ کے معزز اراکین کے علاؤہ ڈویژنل مسئول و صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری بھی اس استقبالیہ میں شریک ہوئے ۔

صوبائی صدر نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا ۔اور فرمایا کہ اگر انسان دنیا وآخرت میں کامیابی چاہتا ہے تو قومی وملی امور میں اپنا خالصانہ کردار پیش کرے ۔ قومی و ملی خدمت کو اپنا شعار بنائے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاء غزہ کی تازہ ترین  صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا ۔ یوم القدس کے انعقاد اور اس میں شرکت کرنے کو اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree