ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم علی کے والد مرحوم رانا احمد علی کی مجلس چہلم، علامہ حسن ظفرکا خطاب

26 March 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم علی کے والد مرحوم رانا احمد علی پسر رانا شبیر علی مرحوم کی مجلس چہلم سے معروف خطیب عالم بزرگوار جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی کا خطاب۔ لاہور کے معروف قومی و تنظیمی اور سماجی کارکن جناب رانا کاظم علی کے والد مرحوم کے چالیسویں کی مجلس عزاء نمک منڈی لاہور میں منعقد ہوئی جس سے معروف خطیب عالم بزرگوار جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا ۔ مجلس عزاء میں تمام مکاتب فکر سے تعلقات رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی حفظہ اللہ نے بھی شرکت کی اور نماز مغربین کی امامت کرائی ۔ رانا احمد علی مرحوم کے جانشین رانا کامران علی کو خانوادہ احمد علی کی جانب سے دستار بندی بھی کروائی گئی ۔

مجلس عزاء میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، ایم این اے(ن لیگ) وحید عالم خان ،محمد خان مدنی ایم پی اے (پی ٹی آئی ) ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، سنیئر ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب علی  ہاشمی ، صوبائی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب فصاحت علی بخاری ،ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نقی مھدی ، برادر نقی حیدر صدر وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین لاہور ،سابقہ جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر سید سجاد حیدر نقوی ، سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ کے علاؤہ کئی دیگر شخصیات نے بھی اس مجلس عزاء میں  شریک ہوئیں اور مجلس عزاء کے بعد بلندی درجات مرحوم رانا احمد علی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ مجلس عزاء کے بعد نماز مغربین ، جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی امامت میں ادا گئی ۔ افطار کے بعد تمام عزیزواقاریب اور رفقاء کی موجودگی میں رانا کاظم علی  کے بڑے بھائی رانا کامران علی کی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دست مبارک سے دستار بندی کی گئی ۔ رانا کاظم علی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا ان کے والد مرحوم رانا احمد علی کی مجلس چہلم میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree