وحدت نیوز(سرگودھا) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل دارلعلوم محمدیہ سرگودھا کی دعوت پر سرگودھا کا وزٹ کیا جہاں انہوں۔ نے ان سے خصوصی ملاقات کی اور سرگودھا کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس وزٹ میں علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری بھی صوبائی صدر پنجاب کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں سرگودھا میں تنظیمی پیشرفت اور فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مشاورت بھی کی گئی اس ملاقات میں سرگودھا کی سماجی شخصیت برادر علی شجاعت بھی موجود تھے ۔ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔