متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام افطار ڈنر،ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ ظہیرالحسن کربلائی کی خصوصی شرکت

08 April 2024

وحدت نیوز(لاہور) چیزیئش ریسٹورنٹ نزد چوہنگ  میں متحدہ جمعیت اہلحدیث کی جانب سے  مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات ، علماء کرام اور مشائخ عظام نے  شرکت کی ۔

 اس افطار ڈنر میں علامہ محمد حسین اکبر سربراہ منہاج الحسین (ع) پاکستان لاہور ،علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی سربراہ جامعہ نعیمیہ پاکستان ، قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور ،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔لاہور ،جناب فرید پراچہ صاحب نے جماعت اسلامی  اور ظہیر کربلائی اور برادر سجیل مسئول میڈیا ٹیم لاہور صوبائی آفس سیکرٹریٹ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی نمائندگی کی ۔ اس کے علاؤہ کئی مشائخ عظام اور اہلسنت کے پیران پیر بھی اس تقریب میں مدعو تھے ۔ راغب نعیمی سربراہ جامعہ نعیمیہ  نے خطاب فرمایا جبکہ ضیاء اللہ شاہ بخاری سربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث نے اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تعارف کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمارے ملک کی واحد معروف مذہبی ،سیاسی جماعت ہے جس کے سربراہ کا رول  بہت ہی مثبت اور ایک شفیق باپ کی طرح کا ہے ۔ مجلس وحدت اپنے بل بوتے پر ایک قومی جماعت کے طور پر ابھری اور سب کی مقبول جماعت بن کر سامنے آئی اس کی نمائندگی کے لئے میں بہت شکر گزار ہوں ہمارے معزز مہمان علامہ ظہیر کربلائی کا جنہوں اپنی ساری مصروفیات ترک کر کے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی ۔

 ڈاکٹر اسامہ بخاری نے بتایا کہ ظہیر کربلائی صاحب سرگودھا میں تھے مگر وہاں سے اپنا پروگرام مختصر کیا اور اب ہمارے درمیان ہیں ۔ میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ تقریب کے اختتام پر خداحافظی کے وقت جناب ضیاءاللہ شاہ بخاری نے علامہ قبلہ سنیٹر راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور برادر ناصر عباس شیرازی صاحب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سلام  پیش کیا اور کہا کہ ان شاءاللہ میں خود ان کی خدمت میں حاضر ہونگا ۔ ان شاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree