نجم عباس خان کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

20 May 2024

وحدت نیوز(لاہور)ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین۔ ضلع لاہور جناب نجم عباس خان کی زیر صدارت ضلعی کابینہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد ۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ماہانہ میٹنگز باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہ منعقد ہورہی ہیں ۔ اور ان میٹنگز میں کوشش کی جاتی ہے کہ ضلعی کابینہ کے تمام معزز اراکین شریک ہوں ۔
الحمد للّٰہ ابھی تک منعقد ہونے والی تمام میٹنگز میں بھرپور کورم برقرار رہا ۔
آج کی اس میٹنگ میں مرکزی ،صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ میٹنگ ایجنڈے کے مطابق برقرار رہی ۔ تمام ایشوز اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ کئی اہم امور بھی زیر غور آئے ۔
شوری عمومی کے اجلاس میں کی جانی والی تربیتی امور ۔ دورہ جات ، اور ورکشاپس کے حوالے مفصل  گفتگو کی گئی ۔
جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ عبد الخالق اسدی رکن شوری عالی ، جناب ملک اقرار حسین علوی مرکزی صدر عزاداری ونگ ، جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب ، جناب آصف رضا ایڈووکیٹ مرکزی شعبہ جاتی کوآرڈینیٹر ، جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور جناب آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، جناب سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ ضلعی صدر  عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ۔ جناب حیدر عباس حیدری ضلعی پولٹیکل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور جناب رانا کاظم نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، جناب فضل کاظمی ضلعی مالیات سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور، علمدار حسین زیدی ضلعی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور کے علاؤہ ٹاؤن صدور یونٹس صدور بھی اس ماہانہ میٹنگ میں شریک تھے ۔
کابینہ کی گذشتہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا اور کابینہ کے معزز اراکین کی فعالیت کو سراہا گیا ۔
آنے والے دنوں میں ضلعی سطح پر دیئے گئے ٹاسک کو اچیو کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔
مدر ونگ اور مجلس وحدت کے دیگر ونگز کے درمیان مزید تعاون اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا ۔
میٹنگ کے اختتام پر سید حسین زیدی کے مرحوم بھائی سید حسن زیدی ،صوبائی سیکرٹری روابط جناب رائے ناصر علی مرحوم بھائی رائے یاسر علی ، مرحوم سید کاظم نقوی ، مرحوم سید مجاہد نقوی  ودیگر جملہ مرحومین کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت کرائی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree