وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدرعلامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا ،علامہ اقبال ٹاون ، کھاڑک ، بھپتیاں اور نیلم بلاک شامل تھے ۔ بھپتیاں اور واشنگ لائن میں 18 جیٹھ (ہندی سال کے حساب سے عاشورہ محرم الحرام )کی مناسبت مجالس عزاء سے خطابات بھی کیے ۔ لاہور کے مختلف علاقوں کے وزٹ میں ضلعی صدر جناب نجم عباس خان ، ضلعی سنیئرنائب صدر، سید فخر حسنین رضوی صدر عزاداری ونگ لاہور ، برادر نقی حیدر صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن ، سید یاسر زیدی صدر اقبال ٹاون ، صدر نیاز بیگ یونٹ ،رانا کاظم ضلعی صدر لاہور کے علاوہ علامہ اقبال ٹاون کے کابینہ کے معزز اراکین بھی صوبائی صدر کے اس وزٹ میں ہمراہ تھے ۔ اس وزٹ میں نیاز بیگ یونٹ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت اور صوبائی صدر نے نیاز بیگ یونٹ کے صدر سے حلف بھی لیا ۔