وحدت نیوز(سرگودھا) جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین کی زیر سرپرستی اور ضلعی آرگنائزر جناب ذوالفقار علی اسدی کی زیر صدارت ضلعی سرگودھا کی کابینہ کا پہلا با ضابطہ اجلاس ۔
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین کی زیر سرپرستی اور ضلعی آرگنائزر جناب ذوالفقار علی اسدی کی زیر صدارت ضلعی سرگودھا کی کابینہ کا پہلا با ضابطہ اجلاس مکتب اہلبیت ؑ کی قدیمی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ میں منعقد ہوا ۔ جس میں ضلع سرگودھا کی پہلے مرحلہ میں 10رکنی کابینہ تشکیل دی گئی اور ان کے ناموں کو کنفرم کیا گیا ہے ۔ 10رکنی کابینہ نے باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے ۔ ضلع سرگودھا کی7 تحصیلوں میں سے 3 تحصیلوں میں سیٹ اپ مکمل اور ضلع سرگودھا میں 30 یونٹس بن چکے ہیں ۔صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کئے حالیہ دورہ سرگودھا ڈویژن میں فیصلہ کیا گیا کہ ان شاءاللہ محرم الحرام سے پہلے پہلے ضلعی شوری کا اجلاس بلایا جائے ۔
اس کے علاوہ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین سربراہ مجلس امامیہ پاکستان و پرنسپل دارالعلوم محمدیہ سرگودھا سے بھی ملاقات کی ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے کئی امور پر بات چیت اور مشاور ت کی ۔ ملاقات میں ضلع سرگودھا تازہ تنظیمی صورتحال اورمحرم الحرام سےپہلے ایک ورکرز کنونشن کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صوبائی صدر پنجاب نے سرگودھا میں چک نمبر 2 شمالی میں معروف سماجی شخصیت بابا حاجی غلام محمد مرحوم کے ڈیرہ پرجاکرمعروف زمیندار حاجی امان اللہ کی عیادت کی اور ان کی صحت وسلامتی کے دعا کی۔حاجی غلام محمد مرحوم کے بیٹوں ، بھتیجوں او بھانجوں نے صوبائی صدر کا ان کے پاس آکر حاجی امان اللہ کی عیادت کرنے پر شکریہ ادا کیا ، اورسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سنیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے لئے دعائے خیر اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔