وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شادیوال دکڑ یونٹ کی حلف برداری جس میں جناب قبلہ علامہ سید علی اکبر کاظمی صدر پنجاب ،جناب آفتاب ہاشمی نائب صدر لاہور ،جناب یاسر زیدی صدر اقبال ٹاون،سید معظم علی نقوی سینئر نائب صدر اقبال ٹاون نے شرکت کی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علی اکبر کاظمی صاحب نے فنانس سیکرٹری سید شاکر حسین نقوی سے اور یونٹ ممبران سے حلف لیا، شب شہادت حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا کے حوالے سے مجلس عزا سےخطاب فرمایا۔