ایم ڈبلیوایم کے تحت دوسری عزاداری کانفرنس کا انعقاد بانیان جلوس عزاء ، امام بارگاہوں کے متولی اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں کی بھرپور شرکت

05 July 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہور میں دوسری عزاداری کانفرنس کا انعقاد بانیان جلوس عزاء ، امام بارگاہوں کے متولی اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں کی بھرپور شرکت ۔ جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب فوکل پرسن برای امور عزاداری مجلس وحدت مسلمین پنجاب و جناب سید فخر حسنین رضوی ڈویژنل صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن اور ضلع لاہور کے صدر ،سنیئر نائب صدر کی خصوصی مشترکہ کاوشوں سے لاہور میں ایک کامیاب عظیم الشان عزاداری کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ جس میں لاہور شہر بانیان جلوس عاشورہ محرم الحرام و جلوس عزاء ، بانیان جلوس 21 رمضان المبارک ، قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے متولیوں کے علاؤہ لاہور کی سماجی ، سیاسی ،اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی  شخصیات نے شرکت کی ۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

مقررین میں  جناب ملک اقرار حسین علوی مرکزی صدر عزاداری ونگ پاکستان ، ڈاکٹر افتخار نقوی صدر عزاداری ونگ پنجاب ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی ,صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب جناب ۔سید حسین زیدی ، صوبائی سیکرٹری مالیات پنجاب فصاحت علی بخاری ، لاہور کے مذہبی رہنما جناب خواجہ میثم اجمل حیدر عباس ،لاہور کی معروف سماجی ،سیاسی  شخصیت حاجی امیر عباس مرزا ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، سنیئر نائب صدر ،ضلعی سیکرٹری سیاسیات جناب حیدر عباس حیدری ۔ تمام ٹاؤن صدور ، سیٹھ عدنان ، خرم نقوی کے علاؤہ کئی دیگر مذہبی رہنما بھی شریک ہوئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree