ایم ڈبلیوایم لاہور کے وفد کی محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ایس پی کینٹ اور دیگر حکام سے ملاقات

08 July 2024

وحدت نیوز(لاہور)محرم الحرام میں مجالس،امام بارگاہوں کی سکیورٹی اورجلوسوں کے حوالے سے ایس پی کینٹ اورکینٹ کے متعلقہ ایچ ایس ایچ اوز کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے وفد کی ملاقات جس میں محرم الحرام کے انتظامات،جلوسوں کی سکیورٹی اورمجالس عزا وامام بارگاہوںمیں انتظامات کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین لاہور کے وفد نے ایس پی کینٹ اورایس ایچ اوزکومکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ایس پی کینٹ نے کینٹ میں ہونے والی مجالس،جلوس اعزا،امام بارگاہ ہوں اورجلوسوں کے حوالے سے بریفنگ دی اورمکمل تعاون کااظہارکیا۔

مجلس وحدت مسلمین لاہورکے وفدمیں آفتاب علی ہاشمی، عابدحسین نقوی،حیدر عباس حیدری، سیدبابرشمسی، مولانا شمس الحسن نقوی اوردیگر عہدے داران بھی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree