وحدت نیوز(شیخوپورہ)عزاداری پہ حملہ کرنے والے لشکر یزید سے ہیں۔۔ شہدا کا پاکیزہ خون دشمنان عزا کی ذلت و رسوائی کا باعث بنے گا۔۔۔پوری قوم زخمی اور شہدا عزادارن کیساتھ کھڑی ہے۔قائد وحدت ناصر ملت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر اعلی سطحی وفد کا شیخوپورہ کا دورہ۔شیخوپورہ بھکی جہاں پر کل نو محرم الحرام کے جلوس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس کےنتیجے میں 2 مومنین شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ان سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کا اعلی سطحی وفد مرکزی صدر عزادرای ونگ ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں شیخوپورہ پہنچا جہاں پر علاقہ کے مومنین سے ملاقات کی اور اس مشکل گھڑی میں ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی۔صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن کاظمی۔مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ گلزار فیاضی ۔ عزاداری ونگ کے ڈویژنل صدرمولانا سید نیاز بخاری۔ اور مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج ارشاد حسین بنگش۔دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وفد نے زخمیوں کی عیادت کی اور عزادارن سے تمام صورتحال دریافت کی۔اس موقع پہ عزادارن حسینی سے خطاب میں انہیں اس قربانی پہ خراج تحسین پیش کیا۔کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کیجانب سے پرامن عزاداران پہ آتشیں اسلحہ حملہ کو سیکورٹی اداروں کی غفلت اور ناکامی قرار دیا ۔۔اگر 12 محرم تک قاتلوں۔کو گرفتار نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ کا اعلان کیا جائے گا۔