وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں آزادی فلسطین کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے، مگر مسلم حکمرانوں کی نااہلی اور حکمرانوں کی بزدلی امریکہ اسرائیل نواز پالیسی نے اسرائیل جیسی کمزور چیز کو طاقتور بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن غزہ میں نہتے بیگناہ مسلمان مرد و خواتین بچوں پہ ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی، تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ، بچوں کے ہسپتالوں پر حملہ، یہ کہاں کا قانون ہے؟ مگر مجال ہے کہ مسلم حکمرانوں کی غیرت جاگی ہو اور مسلم حکمران بیدار ہوئے ہوں، بلکہ یہ اپنے اپنے ممالک میں امریکہ اسرائیل نواز پالیسیوں کو اپناتے ہوئے فیسٹیول اور ناچ گانوں کی محفلوں میں مصروف ہیں، یہ خدا اور خدا کے دین کو بھول چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہدف فقط عیاشی، بدکاری، بدفعلی، ناچ گانے کو فروغ دینا ہے اور امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہر حد سے گزرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بیگناہ کے خون سے ہاتھوں کو رنگین کرنا ہے تاکہ ان کے آقا خوش ہو جائیں، مگر یہ قبر کے عذاب کو بھول چکے ہیں، ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور یہ بھول چکے ہیں جب خدا کی بے آواز لاٹھی چلی تو ان کو بچانے والا کوئی نہ ہوگا، ہم خمینی بت شکن کے اعلان کے مطابق اول دن سے مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ان کی آواز ہیں اور ان کیساتھ کھڑے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کی آزادی قبلہ اول کی آزادی تک ہم ان کیساتھ اس طرح کھڑے ہیں جیسے ان کے وجود کیساتھ بازو ہوں۔
مسلم حکمرانوں کی نااہلی اور حکمرانوں کی بزدلی امریکہ اسرائیل نواز پالیسی نے اسرائیل جیسی کمزور چیز کو طاقتور بنا دیا ہے،علامہ علی اکبر کاظمی