وحدت نیوز(اسلام آباد) شہادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ یتیموں مسکینوں اسیروں اور معاشرہ کے ضرورت مندوں کی بنیادی انسانی ضروریات کی رعایت آل محمد علیھم السلام کے فیملی اور اجتماعی اخلاق کا جزء لاینفک حصہ تھا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایام شہادت حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وامام حسن مجتبی علیہ السلام تمام ائمہ معصومین علیہم السلام کی فردی اجتماعی زندگی میں سیرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دین کے بنیادی منبع اور مصدر کی حیثیت رکھتاہے۔صلح حدیبیہ سمیت پیغمبر رحمت ص کی مکی مدنی زندگی میں صلح کے مختلف معاہدے اور واقعات اس بات کی واضح نشانی ہے کہ اسلام کا اصل پیغام امن صلح،سلامتی اور آشتی ہے۔اسلام کا تبلیغی پہلو ہو یا اجتماعی، سیاسی حکومتی پہلو ہو یا قضاوت یا عدلیہ اسلام کا اصل پیغام اخلاق،صلح، امن اور محبت پر مشتمل ہے۔اسی تناظر میں یہ کلی قانون جاری ہوا کہ المسلم من سلم بیدہ ولسانهمسلمان وہ ہے جسکی زبان اور سکے تقاضوں نیز ہاتھ اور اسکے تقاضوں یعنی اعضاء و جوارح سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔