وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ علی اکبر کاظمی

07 September 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے جنگ  ستمبر کے حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اور اپنے ایمان کے مطابق ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے 6 ستمبر کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اور ان ماؤں کی عظمت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے نڈر، بہادر بیٹوں کو جنم دیا جو وطن عزیز کیلئے قربان ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی اپنے شہداء کو نہیں بھولے گی، ان بہادر سپاہیوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور پاکستانی سرحدوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر یہ ثابت کر دیا کہ جس قوم کے فوجی سپاہی جاگ رہے ہوں، اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

علامہ علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ یہ شہداء ہمیں تقویت، قوت اور طاقت دیتے ہیں کہ ہم وطن عزیز پاکستان کی سربلندی استکام کیلئے اپنے آپ کو ہمیشہ تیار رکھیں، اور اپنا بہترین کردار ادا کرتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہو جائیں، جیسے کہ ہمارے بزرگ شروع سے قربان ہوتے چلے آ رہے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان نے وطن عزیز پاکستان کے استکام سربلندی اور اس کی نظریاتی اور جغرافی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بے حساب قربانیاں اور شہادتیں پیش کی ہیں لیکن وطن عزیز پاکستان پر آج تک آنچ نہیں آنے دی، کیونکہ ہمیں شہادت کا راستہ درس کربلا سے ملتا ہے اور ہمیشہ ہم اپنا کلیدی کردار وطن عزیز پاکستان کی سربلندی استحکام کیلئے ادا کرتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree