وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد ۔
میٹنگ میں 8 صوبائی اراکین اور مرکز سے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب اور مرکزی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی نے آج کی آن لائن صوبائی کابینہ میٹنگ میں شرکت فرمائی ۔
جن معزز صوبائی کابینہ اراکین نے میٹنگ میں شرکت فرمائی ان کے اسامی درج ذیل ہیں ۔
1.علامہ سید علی اکبر کاظمی
2.علامہ ڈاکٹر گلزار جعفری
3.سید حسن رضا کاظمی
4.سید اقبال حسین شاہ
5.سید انوار زیدی
6.حاجی مشتاق حسین ورک
7۔مظہر عباس جعفری
8.ظہیرکربلائی
تمام ضلعی صدور ماہ مبارک ربیع الاول کے احترام میں پورے پنجاب میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نہایت عقیدت اور جوش وجذبے کے ساتھ منانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس کے علاؤہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلہ جات بھی ہوئے ۔ کالاباغ اور وزیر آباد سمیت پنجاب بھر میں ایف آئی آرز کے بارے تفصیل تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ میٹنگ رات 9 بجے شروع جبکہ ساڑھے دس بجے اختتام پذیر ہوگئی ۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد