مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی مسئولین کی لاہور اندرون موچی دروازہ میں تاریخی محفل میلاد میں شرکت

19 September 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی مسئولین کی لاہور اندرون موچی دروازہ میں تاریخی محفل میلاد میں شرکت ملک بھرکی طرح لاہور شہر میں جشن ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا گیا، عاشقانِ رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں نبی مکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ سے عقیدت کا اظہار کرتے رہے جبکہ لاہور شہر میں میلاد النبیﷺ کےحوالے سے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے جلوس اور ریلیاںبھی نکالی گئیں۔ خواجہ اجمل حیدر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال اندرون موچی دروازہ میں ایک عالیشان محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کی جید شخصیات ، علمائے کرام ذاکرین عظام ،نعت خوانوں ،نوحہ خوانوں اور ملک کے معروف ثناخوانوںنےشرکت کی اور آقا حضور ﷺ کی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرتے نظر آئے ۔ اس محفل کے میزبان لاہور شہر کی معروف مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیت جناب خواجہ میثم، خواجہ محسن ،خواجہ بشارت تھے ۔ محفل میلاد کے لئے بنائی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے بہت ہی خوبصورت انداز میں محفل میلاد النبی ﷺکی جگہ سجایاگیا تھا ۔

اس با برکت محفل میں لاہور کی تمام انجمنوں ، جماعتوں ،تنظیموں اور ماتمی سنگتوں کےنمائندوں کے علاوہ لاہور شہرکی انجمن تاجران کی تنظیموں ، انتظامیہ کے اعلی افسران اور سیاسی افراد نےبڑی عقیدت واحترام سےشرکت فرمائی ۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی اور ضلعی کابینہ لاہور کے معزز اراکین نے بھی اس معنوی اور روحانی محفل میں شرکت کی اور مجلس وحدت کی دو شخصیات نے خطاب کیا ۔خطباء وذاکرین ونگ کے مرکزی صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور صوبائی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے آفس سیکریٹری مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے مجلس کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا ۔ علامہ سید حسن رضا ہمدانی محفل کے آخر پر دعا بھی کرائی ۔

جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹر ی ،مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، برادر نقی مھدی ضلعی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور، رانا کاظم علی ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور، لاہور کی جانی پہنچانی شخصیت مرزا امیر عباس فرزند الحاج حیدر علی مرزا نے بھی اس محفل میں شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree