وحدت نیوز(لاہور)جامعہ المنتظرلاہور میں حمایت مظلومین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما مولانا ظہیر الحسن کربلائی اور مولاناسید حسن رضا ہمدانی نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے ایم ڈبلیوایم کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب بھی کیا۔ بعد ازاں مظلومین فلسطین ولبنان کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔