یوم القدس صرف فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا دن نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا موقع ہے،علامہ علی اکبر کاظمی

28 March 2025

وحدت نیوز(لاہور)یوم القدس صرف فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا دن نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا موقع ہے۔ اس سال جمعتہ الوداع، 27 رمضان المبارک، 28 مارچ کو یہ دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، تاکہ دنیا کو یاد دلایا جا سکے کہ فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف خاموشی جرم ہے۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی اور سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حسن عارف نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین کی آزادی صرف مسلمانوں کا نہیں، بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ بربریت کسی سے پوشیدہ نہیں۔ غزہ میں ہزاروں معصوم شہری، جن میں بچے، عورتیں اور بزرگ شامل ہیں، صیہونی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر کے نسل کشی کی جا رہی ہے، اور جو بھی ان کے حق میں آواز بلند کرتا ہے، اسے امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں اور حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر فلسطینی عوام کی مزاحمت جاری ہے، اور دنیا بھر کے باضمیر انسان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد ان عظیم شخصیات کے خون سے سینچی گئی ہے جنہوں نے القدس اور فلسطینی بھائیوں کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید سید حسن نصراللہ، جنہوں نے ہمیشہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کی، شہید قاسم سلیمانی، جنہوں نے القدس کی آزادی کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، شہید یحییٰ السنوار، جنہوں نے فلسطینی مزاحمت کو نئی قوت دی، اور شہید اسماعیل ہانیہ، جو ہمیشہ فلسطینی عوام کے دفاع میں سرگرم رہے—یہ سب تاریخ میں امر ہو چکے ہیں۔ ان کا خون آج بھی فلسطینی مزاحمت کے لیے مشعلِ راہ ہے، اور ان کی قربانیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ القدس کی آزادی کا خواب جلد حقیقت میں بدلے گا۔

علامہ علی اکبر کاظمی اور حسن عارف نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے ہمیشہ فلسطینی مزاحمت کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آج بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی مداخلت کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہی۔ شام میں بھی اسرائیل کی بربریت جاری ہے، جہاں منظم قتل عام کیا جا رہا ہے۔ عالمی استعماری طاقتیں اسرائیل کے جرائم پر خاموش ہیں، مگر مزاحمت کے محاذ پر کھڑا ایران واحد ملک ہے جو کھل کر فلسطینی عوام اور غزہ کی حمایت کر رہا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم القدس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عربوں یا مسلمانوں کا نہیں، بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ہم اپنی اجتماعی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔

پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے اور عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کے حق میں مؤثر کردار ادا کرے۔یہ عظیم الشان یوم القدس ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ISO)، مجلس وحدت مسلمین پاکستان (MWM) اور دیگر جماعتوں کی سرپرستی میں نکالی جا رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree