صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی سےPP-172 لاہور سے نامزد آزاد امیدوار جوادعلی سید کی ملاقات

26 December 2023

وحدت نیوز(لاہور)جواد علی سید آزاد امیدوار PP172 لاہور (جعفریہ کالونی) کی اپنے وفد کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ۔لاہور آمد ۔ جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب اور برادر نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور سے ملاقات کی ۔ صوبائی صدر نے جواد علی سید کو حلقہ پی پی 172 سے کاغذات جمع کرانے پر مبارک پیش کی ۔اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر جناب نجم عباس خان ضلعی صدر جواد علی سید کو بتایا ک ہمارے امیدوار جناب سید فخر حسنین رضوی نے بھی اپنے کاغذات حلقہ پی پی 172 سے جمع کرائیں ہیں ۔ جس پر جواد علی سید نے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار بھی میدان میں اترے ہیں ۔

 اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا رول باقی تمام پارٹیوں کی نسبت بہت ہی مثبت اور خوبصورت ہے ۔ میں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے جواد علی سید کا صوبائی سیکرٹریٹ تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا ۔ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ۔ آخر علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے الویہ پبلیکیشنز کی کتب کا ایک سیٹ آزاد امید وار حلقہ  172 - pp جواد علی سید کو ہدیہ کیا جس پر جواد علی سید نے صوبائی صدر اور ضلعی صدر مجلس وحدت کا شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree