پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 147محمد خان مدنی کی وحدت ہاؤس لاہور میں ایم ڈبلیوایم قائدین سے ملاقات

07 February 2024

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمد اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد خان مدنی حلقہ پی پی 147 اندرون شہر کی اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ آمد اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ محمد خان مدنی نے کہا کہ اندرون شہر لاہور میں امیدواروں کو مجلس وحدت کے کارکنان کی حمایت چاہیئے ۔ تاکہ وہ الکشن جیت سکیں ۔ محمد خان مدنی کا کہنا تھا اندرون شہر لاہور میں مکتب اہلبیت علیہم السلام کے پیرو کاروں کی ایک بہت بڑی تعداد رہتی ہے ۔ لہذا میں آج یہاں آپ کی حمایت لینے آیا ہوں ۔ میں یقین دلاتا ہوں اور یہ میرا وعدہ کہ الیکشن جیتنے کے بعد میں اندروں شہر کے مسائل پر توجہ دونگا ۔ ان شاءاللہ ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے محمد خان مدنی امیدوار حلقہ پی پی 147 کو صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب تشریف لانے پر خوش آمدید کے بعد کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب آج تک عمران کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر وفا نبھا رہے ہیں ۔ ہم جو بات کرتے ہیں اسے نبھانا بھی جانتے ہیں ۔ ہم نے جس کا ساتھ دیا پھر آخر تک اس کے ساتھ رہے ۔ میں اپنی پوری صوبائی اور ضلعی معزز ممبران کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں ۔ یہی ہمارے قائد کا حکم بھی ہے ۔ یہ الیکشن ہم نے پاکستان کی سالمیت کی خاطر ملکر جیتنا ہے ان شاءاللہ ۔

 ملاقات میں جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب آغا سید حسین زیدی پولیٹیکل سیکریٹری صوبہ پنجاب ،جناب تصور علی مھدی مرکزی صدر وحدت یوتھ ، جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکریٹری  مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،جناب آفتاب ہاشمی ضلعی نائب مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،جناب حیدر حیدری ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع لاہور ،برکت علی اور اعجاز حسین ودیگر بھی موجود تھے ۔اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے امید وار میاں اویس انجم صاحب ، ملک کرامت کھوکھر صاحب ، ملک ظہیر عباس کھوکھر صاحب ،جناب لطیف کھوسہ صاحب ،جناب وسیم قادر صاحب ،جناب برگیڈیئر راحت امان اللہ صاحب ،جناب ابوذر مقصود چدھڑ صاحب اور آج جناب محمد خان مدنی نے اپنی حمایت کے لئے باقاعدہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے حمایت طلب کی ہے ۔

اس کے علاؤہ پورے صوبہ پنجاب میں سوائے تکفیریوں کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں کارنرز میٹنگ جاری ہیں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے مسئولین پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے ساتھ ملکر 8 فروری کے الیکشن کی کیمپین جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی مسئولین کا پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree