وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع ملیر کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سید سجاد اکبر زیدی کودوبارہ آئندہ تین سال کیلئے نیا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ''افکار امام خمینی (رح)'' کنونشن مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کے اراکین نے شرکت کی۔
جبکے تقریب سے خصوصی خطاب سابق ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے بزرگ رہنما ڈاکٹر سید حسن جعفررضوی بھی موجود تھے ۔
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا نقوی ، سیکریٹری امورتنظیم سازی میثم عابدی اور رابطہ سیکریٹری مولانا علی انور نے نے الیکشن کی نگرانی کی۔پہلے مرحلے کی رائے شماری کے بعد سجاد اکبر زیدی ، احسن عباس رضوی اور ثمر عباس زیدی کے نام سامنے آئے جب کے دوسرے اور حتمی انتخابی مرحلے کے بعدضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے سید سجاد اکبر زیدی کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکا نیا میر کاررواں منتخب کرلیا۔ ڈویژنل رابطہ سیکریٹری علامہ علی انور جعفری نے نومنتخب سیکریٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا، جبکےڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا نقوی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سید سجاد اکبر زیدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
آخر میں نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سید سجاد اکبر زیدی تمام مہمانوں ،شرکاء کنونشن اور اراکین ضلعی شوریٰ کا شکریہ ادا کیا۔