وحدت نیوز (ٹھٹہ )صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر عالم کربلائی اور سیکریٹری تنظیم سازی برادر یعقوب حسینی نے ضلع ٹھٹھہ کا تفصیلی دورہ کیا اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔
اجلاس میں ضلعی سیکریٹری جنرل برادر مختیار دایو اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید شاہجھان شاہ امیرخانی سمیت تمام یونٹس کے عہدیداران بھی اجلاس میں شرکت تھے اجلاس میں ضلع ٹھٹھہ میں تنظیمی درپیش مسائل اور اس کے حل کے لئے گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں تہہ پایا کہ جیسے ہی پورے ضلع کے یونٹس کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو جائے گااس کے بعد ضلعی سطح پر مرکزی قائدین کے دورے کا پروگرام ترتیب دیا جائیگا۔
صوبائی رہنمائوں نے ضلعی رہنمائوں سے گذارش کی کہ جلد ازجلد ضلع ٹھٹہ کا شماریاتی کام مکمل کر کے رپورٹ صوبے کو ارسال کی جائے تاکہ رفاحی کاموں کا آغاز کیا جاسکے۔
صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر عالم کربلائی نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی برسی مرکزی پروگرام ٨ سپتمبر ٢٠١٣ کو اسلام آباد میں ہوگا برادر عالم کربلائی نے کہا کہ ہمیں شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اتحادو وحدت کا پرچار کرنا چاہیے اور آپس کے تمام داخلی اختلافات بھلاکر ملت اور استحکام پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے۔