وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوری نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو تین سال کے لیے سندھ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ کراچی کے علاقے نیو رضویہ مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں منعقدہ صوبائی کنونشن میں صوبہ سندھ کے ضلعی سیکرٹری جنرلز اور نمائندوں نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس سے قبل صوبائی سیکرٹری جنرل کیلئے 3 ناموں کو پیش کیا گیا جن میں علامہ مختار امامی ،علامہ مقصود علی ڈومکی اور عالم کربلائی شامل تھے۔ رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کے ذریعے علامہ مقصودڈومکی کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل کا اعلان اور حلف چیئرمین شوریٰ عالی علامہ شیح حسن صلاح الدین نے لیا۔ الیکشن کمیشن کے فرائض مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود علامہ باقر زیدی ،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی اور یقوب حسینی نے سرانجام دیئے۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی خصوصی شرکت کی اور زمہ داران سے خطاب کیا ۔