وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کا پیام وحدت کنونشن امام بارگاہ سامرہ نیورضویہ میں آج منعقد ہوگا جس میں اگلے تین سال کے لیے صوبہ سندھ کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا ۔مرکزی ترجمان علی احمر زیدی کا کہنا تھا کہ پیام وحدت کنونشن ملک میں وحدت، امن و آشتی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ایم ڈبلیو ایم کے قیام کا مقصد ملک میں داخلی وحدت قائم کرکے استعماری قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہونا ہے،ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک میں تکفیریت کے خلاف اپنی آواز بلند کی اور اپنے اہل سنت برادران کے ساتھ مل کر عملی جدوجہد کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کی راہ ہموار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے علمائے کرام، ذاکرین عظام اور تنظیمی احباب شرکت کریں گے۔