وحدت نیوز (سجاول) مجلس وحدت مسلمین سجاول کے سیکرٹری جنرل مظفرعلی لغاری کی قیادت میں نماز جمعہ کے بعد حسینی مسجد سے پرانی نیشنل بینک تک تفتان باڈر پر زائرین کے ساتھ انتظامیہ کی طرف سے ھونے والے مسائل، ان کو درپیش سیکورٹی مسائل اور درپیش مشکلات کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ھوئے مظفرعلی لغاری نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں اور زائرین امام علیہ السلام کو وقت پر کانوائے نہ دینا اورتفتان باڈرپر ہر مہینے زائرین کی توہین برداشت نہیں،
زائرین کے مسائل کا مستقل حل ہونا چاہیے۔
سجاول، زائرین کے مسائل حل کئے جائیں، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ریلی