وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی نے اپنے بیان میں کہا کے جب کرونا وائرس coronavirus اصل میں چین میں پھیلا تھا اور تقریبا 3000 ہلاکتوں کیساتھ سب سے زیادہ متاثر بھی چین میں ہی ہے اور وہاں سے دوسرے ملکوں میں یہ وبائی مرض پھیل چکا ہے جن میں انڈیا، افغانستان، ملائیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا ہے۔ پاکستانی حکومت سے ہم یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ چین، انڈیا اور افغانستان میں کرونا وائرس ہونے کے باوجود اس کا کوئی شور نہیں مچایا گیا اور نہ ہی بارڈر بند کیا گیا. جبکہ مشہد، قم اور کربلا میں حکومت کو فوری طور پر کرونا وائرس نظر آ گیااور فورا زائرین کے جانے پر پابندی لگا دی؟؟؟یہ زیارت دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟؟؟چین اور افغانستان کی سرحد کو چھوڑ کر صرف پاک ایران سرحد کو زیارت کیلئے بند کرنے سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے اور بہت سے سوالات اور خدشات جنم لے رہے ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ عوام میں اس حوالے سے بالکل تشویش پائی جاتی ہے۔ جس کا ازالہ ضروری ہے۔