وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف ایک محب وطن ذمہ دار صحافی تھے انہیں حب الوطنی کی سزا دی گئی ہے ارشد شریف کا خاندان شہداء کا خاندان ہے جس نے وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور آج ارشد شریف بھی شہید ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر بلخصوص پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کی صورتحال کرب ناک ہے۔صحافیوں پر تشدد ،دھمکایا جانہ، حملے اور گرفتاریوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ایشائی ممالک میں رپورٹنگ کی پاداش میں قتل کیے جانے والے صحافیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کا بیہمانہ قتل آزادی صحافت پر حملہ ہے وہ پاکستان میں ملک دشمن بیرونی قوتوں کی مداخلت کے سخت مخالف تھے وہ ملکی سالمیت و خود مختاری اور وقار کو ہمیشہ مقدم رکھتے تھے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور اس کے پیچھے چھپے عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے۔