کراچی پولیس آفس پر حملہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، شہداءکی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگوہیں،علامہ باقرزیدی

18 February 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےصدر علامہ سید باقرعباس زیدی نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ملک دشمن استعماری قوتوں نے رجیم چینج کے بعد اپنے پلان بی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے،پشاور پولیس لائن دھماکے کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملہ موجودہ ملکی بحرانی سیاسی ومعاشی صورتحال اور مہنگائی سمیت دیگر اہم اقدامات سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے یہ بھیانک کھیل کھیلا جارہا ہے، عوام اتنے بھی بےوقوف نہیں یہ سن ستر یا اسی کا زمانہ نہیں عوامی کے شعور اور بیداری میں اضافہ ہوا ہے، ناعاقبت اندیش اور مفاد پرست امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک و قوم کوتباہی اور بربادی کے دہانے لا کھڑا کردیا ہے ،ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اب مشکل سےقائم ہونے والے امن وامان کو بھی تہس نہس کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے تاکہ عالمی استعمار امریکہ اسرائیل اور اس کی حواری مسلم قوتوں کےمذموم عزائم تکمیل پاسکیں۔

علامہ باقرعباس زیدی نےکہا کہ عوام کو اب اپنےحقوق کے تحفظ کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا، ملک تاریخ کے سنگین اور نازک دور سے گذر رہا ہے ، اب بھی گھروں سے نا نکلا گیا تو کچھ نہیں بچے گا،دوسری جانب انہوں نے کراچی پولیس آفس حملے میںشہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروںکے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree